امریکا کا پاک بھارت کرتارپورراہداری کا خیرمقدم

پاک بھارت عوامی روابط کوفروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، امریکا


ویب ڈیسک July 17, 2019
امریکاپاک بھارت کرتارپورراہداری کاخیرمقدم کرتاہے،ترجمان محکمہ خارجہ فوٹوفائل

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاک بھارت کرتارپور راہداری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران پاک بھارت کرتارپور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امریکا پاک، بھارت عوامی روابط کوفروغ دینے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں