نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈیڑھ کلوسے زائد منشیات برآمد

مسافرنے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف


ویب ڈیسک July 17, 2019
مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافرسنی منظورسے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکے رہائشی نے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی۔ مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں