کرکٹ کے دلچسپ اتفاقات
1877ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔
سو ٹیسٹ میچ
سٹیفن فلیمنگ، جیک کیلس اور شان پولک نے ایک ہی میچ میں سو ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ سائوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین 2006 ء میں کھیلا جانے والا ایک ٹیسٹ میچ تھا۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جیک کیلس نے پورے سو اسکور بنائے اور یہ میچ سائوتھ افریقہ جیت گیا۔
یکساں نتیجہ
مارچ 1877ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں، جسے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ سمجھا جاتا ہے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دی۔
اور اس کے 100سال بعد میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کے سو سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک خصوصی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پھر یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل تھیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھی آسٹریلیا نے 45 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
43 سال بعد
رچرڈ سٹروک ایک فنانس کنسلٹینسی کی کمپنی سے وابستہ ہیں۔ 1956ء میں، جب وہ دس سال کے تھے، اپنے والد کے ساتھ اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) میں ایشز سیریز کا میچ دیکھنے گئے، جس میں انگلینڈ کے بائولر جم لیکر نے ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے 43 سال بعد 1998ء میں، جب وہ ایک بزنس اسائنمنٹ کے لیے انڈیا میں موجود تھے، انہیں دہلی میں انڈیا اور پاکستان کے مابین ہونے والا ٹیسٹ دیکھنے کا موقع ملا، جس میں انڈیا کے انیل کمبلے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یوں رچرڈ سٹروک وہ واحد آدمی ہیں جنہیں یہ دونوں ریکازڈ ساز میچ دیکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔