طالبان سے مذاکرات امن وامان یقینی بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں مولانا فضل الرحمان

مذاكرات كی كاميابی كے لئے دونوں فريقين كو سازگار ماحول پيدا كر نے كے لئے كوششيں كرنی چاہيئں۔


ویب ڈیسک September 13, 2013
مولانا فضل الرحمان نے كہا كہ سياسی اور عسكری قيادت نے تمام حقائق كو كو سامنے ركھ كر فيصلہ كيا ہے كہ حكومت كو مذاكرات كے حوالے سے نيا مينڈيٹ ديا جائے۔ فوٹو: فائل

جمعيت علمائے اسلام (ف) كے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے كہا ہے كہ طالبان سے مذاکرات امن وامان یقینی بنانے اور آئین کی پاسداری کے لئے کئے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے كہا كہ مذاكرات كے حوالے سے قومی اتفاق رائے كااحترام كيا جائے، جب قومی قيادت نے فيصلہ كيا ہے كہ مذاكرات كے زريعے مسائل حل كرنے كی كوشش كی جائے تو بعض قوتوں كی جانب سے یہ بحث کی جارہی ہے كہ مذاكرات ہونے چاہئے يا نہيں۔ انہوں نے كہا كہ سياسی اور عسكری قيادت نے تمام حقائق كو كو سامنے ركھ كر فيصلہ كيا ہے كہ حكومت كو مذاكرات كے حوالے سے نيا مينڈيٹ ديا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے كہا ہے كہ حكومت اور طالبان كو اعتماد كی فضا پيدا كرنے كے لئے ان عناصر سے خبردار رہنا چاہیئے اور مذاكرات كی كاميابی كے لئے دونوں فريقين كو سازگار ماحول پيدا كر نے كے لئے كوششيں كرنی چاہيئں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں