چیف جسٹس نے لاہور میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آج صبح تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ویب ڈیسک September 14, 2013
نامعلوم ملزمان نے بچی کو گزشتہ روز اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہورمیں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں 5 سالہ بچی سنبل کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آج صبح تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے معصوم بچی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے گیٹ پر باہر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ مغلپورہ پولیس نے بچی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |