حکومت کا گوشت کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے 4 لاکھ بھینسوں اور کٹوں کو فربہ کیا جائے گا       

گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے 4 لاکھ بھینسوں اور کٹوں کو فربہ کیا جائے گا       

حکومت نے گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بھینسوں اور کٹوں کو فربہ کیا جائے گا اور بھینسوں کو فربہ کرنے کے لیے ملک بھر میں فارمز بھی قائم کے جائیں گے، ملک میں بھینسوں کٹوں کو فربہ کرنے کے لئے 9 ہزار فربہ فارمز قائم کیے جائیں گے۔


حکومتی دستاویز کے مطابق 25 ہزار کسانوں کو بھینسوں کو فربہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ کیا جائے گا، 7 ہزار کسانوں کو کٹے فربہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور منصوبے کے تحت 5 لاکھ 95 ہزار کٹے فربہ کیے جائیں گے، منصوبے پر 2 ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں 20 فیصد فنڈز وفاق اور 80 فیصد فنڈز صوبے فراہم کریں گے۔

حکومتی دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ سندھ، بلوچستان میں 3 لاکھ 20 ہزار بھیڑوں کو فربہ کیا جائے گا، گلگت بلتستان میں 15 ہزار، خیبر پختونخواہ میں 80، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 20 ہزار کٹوں کو فربہ کیا جائے گا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار بچھڑوں کو فربہ کیا جائے گا جب کہ منصوبے کے لیے رواں مالی سال 10 کروڑ روپے مختص کر دئے گئے ہیں۔
Load Next Story