فلم ’’باس ‘‘میں سوناکشی سنہا کے آئٹم سونگ کی وڈیوجاری

موسیقی ساجد واجد اور ہمیش نے ترتیب دی ‘فلم16اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی


این این آئی September 14, 2013
ساحل کوشال کے تحریر کردہپارٹی آل نائٹکے بولوں پر مبنی اس گانے کوموسیقار یویو ہنی سنگھ نے خود اپنی آواز میں کمپوز کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ''باس ''کے ٹریلر کے بعد فلم کے لیے سوناکشی سنہا کے آئٹم سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

ساحل کوشال کے تحریر کردہپارٹی آل نائٹکے بولوں پر مبنی اس گانے کوموسیقار یویو ہنی سنگھ نے خود اپنی آواز میں کمپوز کیا ہے جس کی وڈیو میں اکشے دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ کلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔2010 کی ملیالم مصالحہ فلم پوکیری راجہ کی ہندی ریمیک باس کی ہدایت کاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔



ایکشن سے بھرپور'' باس ''میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ متھن چکربرتی،شیو پنڈت، ادیتی رائو حیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم '' باس'' کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے۔ جو16اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں