ایکنک نے517ارب روپے کے10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک اجلاس میں وفاق اور خیبر پختونخوا کیلیے 3، 3، پنجاب کے لیے 2 اور سندھ اور بلوچستان کیلیے 1،1 منصوبے کی منظوری دی


Numainda Express September 14, 2013
ایکنک نے حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے، 40 میگاواٹ کا دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 35 میگا واٹ کا نوگدار ہائیڈروپاور پراجیکٹ واپس کردیا۔ فوٹو : اے پی پی

KARACHI: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 51 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

ایکنک کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مرتضیٰ جتوئی، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے علاوہ متعلقہ وفاقی اورصوبائی محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے 3، 3، پنجاب کے لیے 2 جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایک ایک منصوبے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ایکنک نے ریلوے کے 30ڈیزل الیکٹرک لوکو موٹوز کی بحالی اور 50 نئے الیکٹرک لوکوموٹوز خریدنے کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی۔

تاہم ایکنک نے حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے، 40 میگاواٹ کا دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 35 میگا واٹ کا نوگدار ہائیڈروپاور پراجیکٹ واپس کردیا جبکہ کچی کینال پراجیکٹ کے بارے میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی نے سائٹ پر جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد رپورٹ تیار کرکے ایکنک کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔