پی پی کو دوبارہ اقتدارعوامی خدمت کے باعث ملادوست محمد

فلاح و بہبود کیلیے کاوشیں جاری رکھیں گے، طالبات کو وظیفے کے چیک دینے کی تقریب


Numainda Express September 14, 2013
حيدرآباد: صوبائي وزير ذكوٰۃ دوست محمد راہيموں گورنمنٹ ہائير سيكنڈري اسكول حسين آباد ميں طالبہ كو اسكالر شپ كے چيكس تقسيم كر رہے ہيں ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

صوبائی وزیرعشرو زکوٰۃ دوست محمد راہموں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئی ہے اور ہم خدمت کے اس جذبے کوبرقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اس خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حسین آباد میں 40 مستحق طالبات میں وظیفے کی رقم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین سندھ زکوٰۃ کونسل، سابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) قربان علوی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس رقم سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہو گی، پی پی عوام کی طاقت سے اقتدارمیں آئی ہے اور ہم عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ غریب اور مستحق لوگوں کی مالی مدد ہو سکے۔



انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں گزارا الاؤنس کی رقم میں اضافہ کیاگیا ہے جو کہ اس حکومت کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین شیر محمد پیر زادہ، ایڈووکیٹ فضل قادر میمن، صدیق ملاح، اساتذہ اور طالب علم بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں