گلوکارہ سائرہ پیٹر نےقلندری دھمال ریلیز کردی

سائرہ پیٹر نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کو مغربی اوپرا کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ترتیب دے کرپیش کیا ہے

دھمال کو نئے انداز اورانگریز گلوکاروں کے ساتھ گانے کا تجربہ کیا، سائرہ پیٹر فوٹوایکسپریس

برطانوی نژاد پاکستان کی پہلی صُوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنی آواز میں قلندری دھمال ریلیز کردی۔


سائرہ پیٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قلندری دھمال کا جادو کئی برسوں سے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسی لیے میں نے دھمال کو نئے انداز اورانگریز گلوکاروں کے ساتھ گانے کا تجربہ کیا۔ میں اپنے جذبات، خیالات، محسوسات، تجربات اور مشاہدات کو گیتوں کا روپ دے کر صُوفیانہ اور عارفانہ کلام کو دنیا کے مختلف ممالک میں عام کررہی ہوں۔

واضع رہے کہ سائرہ پیٹر نے برِصغیر کے صُوفیانہ کلام خصوصاً سندھ کے صُوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کا انگریزی میں ترجمہ کرکے اسے مغربی اوپرا کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ترتیب دے کرپیش کیا ہے۔
Load Next Story