وڈیرے نے تالاب میں زہر ڈال دیادیہاتی پریشان

خواتین میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

گزشتہ 3ماہ سے با اثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے پہلے تالاب کے گرد کانٹوں کی باڑ ڈال کر قبضہ کیا اور پھر تالاب میں زہ ڈال دیا۔

بدین کے شہر ٹنڈوباگو روڈ دھنائی شریف کے قریب واقع گوٹھ قاسم سومرو میں سرکاری زمین پر تالاب جہاں سے نہ صرف دیہاتی بلکہ مال مویشی، پینے کیلیے پانی استعمال کرتے تھے۔

گزشتہ 3ماہ سے با اثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے پہلے تالاب کے گرد کانٹوں کی باڑ ڈال کر قبضہ کیا پھر بھی دیہاتی جب کسی نہ کسی طرح پینے کا پانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وڈیرے نے زہریلا مادہ اور مویشیوں کا گوبر ڈال کر پورے تالاب کے پانی کو زہر آلودہ کر دیا، جس کے باعث 6 سو گھروں پر مشتمل دیہات کی خواتین روزانہ کئی کئی میل دور پیدل سفر کر کے پینے کے لیے پانی لانے پر مجبور ہیں، جبکہ مال مویشیوں کو بھی دور دراز علاقوں سے پانی پلانے کیلیے روزانہ لیا جاتا ہے۔




تالاب پر قبضے کے خلاف مقامی دیہاتیوں نے عبدالخالق سومرو، بلاول سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تالاب سے فوری قبضہ ختم کرایا جائے ۔ انھوں نے بااثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اہم مسئلے پر نوٹس نہ لیا تو وہ عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔
Load Next Story