چیمبرکےانتخابات78 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

مجلس عاملہ کی 24 نشستوں پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی حتمی تاریخ 13ستمبر ہو گی۔

جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی اور 28 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکام اور ناظر کی موجودگی میں منعقدہ خصوصی جنرل میٹنگ کے فیصلے کے مطابق کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی حتمی فہرست رائے دہندگان نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی۔


مجلس عاملہ کی 24 نشستوں پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی حتمی تاریخ، 13ستمبر تک کارپوریٹ کلاس کی 12 نشستوں کیلیے 26 اور ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 نشستوں کیلیے 52 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ کارپوریٹ کلاس سے23 اور ایسوسی ایٹ کلاس سے 42 امیدواروں نے کاغذا ت جمع کرائے۔ کارپوریٹ کلاس میں تاجر دوست پینل کے سید نہال شاہ، نہاد عبدالستار، صوفی تاج محمد، ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی، سید یاور علی شاہ، جہانگیر ایوب، مسعود حنیف، محمد سلیم غوری، ضیاء الدین، محمد اکرام راجپوت، حسن اقبال بیگ، محمد صابر شیخ، محمد علی، سلیم عمر، محمد فاروق غوری، عماد صدیقی، محمد شاہد اور لعل چند جبکہ بزنس مین پینل کے محمد امین کھتری، سیٹھ سامن مل، امیت کمار، محمد مدنیشامل ہیں۔

ایسوسی ایٹ کلاس کیلیے تاجر دوست پینل سے عبدالوحید شیخ، عبدالستار خان، محمد عدنان، مصطفی کریم، تراب علی خواجہ، اسلم خان دیسوالی، محمد ادریس، محمد یوسف، سکندر علی دھندوری، خالد عمر ملک، شوکت علی شیخ، محمد اسماعیل، محمد اسحاق، حسن مقصود بیگ، حاجی نواب علی، عبدالحمید قریشی، محمد سلیم شیخ، محمد طارق شیخ، صلاح الدین غوری، ایس مظفر علی شاہ، ذوالفقار علی چوہان، عبدالقیوم نصرت، اسلم قریشی، کھتری رسول بخش تاج، نواب احمد خانزادہ، سید مسرور جعفری، حاجی اختیار احمد آرائیں، حاجی محمد اسلم شیخ نے جبکہ بزنس مین پینل سے عبدالحق قریشی، خالد احمد، محمد اسلم میمن، سمیع قریشی، مستنصر قریشی، عبدالقیوم مغل، محمد ایاز قریشی، سلیم حسین وہرا، محمد ندیم صدیقی، چوہدری محمد اسلم، اسلم قریشی اور سید جوزف شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی اور 28 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔
Load Next Story