دھان کی نئی فصل منڈی میں آگئی بیوپاریوں نے قیمت کم کر دی

من مانے نرخوں سے آبادگاروں کو بھاری نقصان کا سامنا، فی من 3 کلو کٹوتی پر احتجاج


Nama Nigar September 14, 2013
رائس ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی تک عالمی مارکیٹ میں چاول کی فروخت شروع نہیں ہوسکی۔ فوٹو : فائل

ضلع بدین میں دھان کی فصل مارکیٹ میں آگئی، رائس ملز مالکان نے کم قیمت پر خریداری شروع کر دی۔

آبادگار 9 سو روپے فی من دھان فروخت کرنے پر مجبور، فی من پر 3 کلو تک کٹوتی بھی ہونے لگی، آبادگاروں نے لاکھوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین میں دھان کی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی، بیوپاریوں اور رائس ملز مالکان نے اپنی مرضی سے دھان کی قیمت مقرر کر دی ہے۔



رائس ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی تک عالمی مارکیٹ میں چاول کی فروخت شروع نہیں ہوسکی اور لاکھروں من چاول رائس ملز میں موجود ہے جن کے فروخت میں کچھ وقت لگے گا جبکہ دھان کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ آبادگاروں خواجہ اسلم و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے دھان کی قیمت کم کی ہے۔ جبکہ رائس ملز مالکان اور بیوپاری دھان پر فی من 3 کلو تک کٹوٹی کررہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں