کراچی میں آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں آغا سراج درانی

جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کراچی میں آپریشن ہونا چاہیے، شہلا رضا


Staff Reporter September 14, 2013
پریشن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے بلکہ اگر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں تو وہ قانون کے مطابق اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، آغا سراج درانی۔ فوٹو : پی پی آئی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا جارہاہے۔

،آپریشن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے بلکہ اگر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں تو وہ قانون کے مطابق اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے سندھ اسمبلی میں اگر یہ معاملہ اٹھایا گیا تو قانون کے مطابق اس پر بحث کرائی جائے گی، وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی وفد کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔



اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ بہت سے جرائم پیشہ عناصر نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے تلے پناہ لے رکھی ہے ،ان جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کراچی میں آپریشن ہونا چاہیے اور اس آپریشن پر کسی جماعت کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں