ایف اے ٹی ایف کی شرائط  پر 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

این جی اوز کو مالی معاملات سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایات دی تھیں تاہم وہ عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں، ذرائع


ویب ڈیسک July 17, 2019
این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کی روشنی میں کیا گیا، ذرائع محکمہ انڈسٹریز. فوٹو: فائل

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے مد نظر ملک بھر میں کام کرنے والی ایک ہزار 252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط اور وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، منسوخی کے احکامات محکمہ انڈسٹریز نے جاری کئے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ انڈسٹریز کے مطابق این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کی روشنی میں کیا گیا ہے، این جی اوز بغیر رجسٹریشن اور تجدید سے مختلف کاموں میں مصروف تھیں، این جی او ز کو 15جولائی تک تجدید اورمالی معاملات بارے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں تاہم تمام این جی اوز ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں۔ محکمہ انڈسٹریز نے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں