جامعہ کراچی 11ستمبر کو ملتوی ہونیوالے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

بی اے،بی کام پرائیویٹ کے طلبا کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


Staff Reporter September 14, 2013
سردار یاسین ملک پروفیشنل فیسلیٹیز کے تحت 17اور 18 ستمبرکو ورکشاپ ہو گی فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے11ستمبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیاہے۔

بی ایڈ (مارننگ/ ایوننگ) کا پرچہ ایجوکیشن سائیکولوجی اینڈ گائیڈنس28 ستمبر کو ہوگا جبکہ بی پی ایڈ کا پرچہ آرگنائزیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن آف فزیکل ایجوکیشن 18ستمبر کو لیا جائے گا، ڈی سی ایچ (ڈپلومہ ان چائلڈ ہیلتھ ) کا ملتوی شدہ پرچہ اب 16 ستمبر کو ہوگا، امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے٭ جامعہ کراچی کے تحت بی اے اور بی کام پرائیویٹ کی نئی رجسٹریشن کے حامل (فریش طلبہ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، بی اے سال اول کے فارم2800 روپے اور بی کام سال اول کے فارم 3400 روپے فیس کے ساتھ16 ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔



فارم کے لیے بینک کائونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رجوع کیا جاسکتا ہے٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسلیٹیز کے زیر اہتمام 17اور 18 ستمبرکو ورکشاپ بعنوان ''فلنگ آف انکم ٹیکس ریٹرن'' منعقد کی جارہی ہے جس میں معروف ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور انکم ٹیکس لائر سید روشن ضمیر پیرزادہ شرکا کو موضوع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے، جامعہ کراچی کے افسران اور شعبہ جات ورکشاپ میں شرکت کے لیے اپنے فیکلٹی ممبر کے نام 12 ستمبر تک ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے پاس درج کراسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں