’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘

اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی۔


Sports Desk July 18, 2019
اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی تھی کہ وہ اوور تھرو پر دیے گئے 4 رنز واپس لے لیں۔

جیمز اینڈرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹ سے ٹکرا کر باؤنڈری پار کرجانے والے اوور تھرو پر دیے گئے چوکے کو واپس لے لیں۔

اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی، مگر قانون کے تحت گیند باؤنڈری پار کر چکی تھی لہٰذا چوکا ہوگیا اور اسے واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں