مذاکرات کے لیے طالبان کا 35 نکاتی ایجنڈا تیار فائربندی پراتفاق

طالبان شوری کاکوئی اجلا س نہیں ہوانہ ہی ہم نے کوئی مطالبات تجویزکیے ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان


طالبان شوری کاکوئی اجلا س نہیں ہوانہ ہی ہم نے کوئی مطالبات تجویزکیے ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے درمیان ہونیوالی پیشرفت کے مطابق فائر بندی پر اتفاق کیاگیاہے جبکہ طالبان نے35مطالبات حکومتی کمیٹی کے حوالے کردیے۔

ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ طالبان کی کمیٹی نے مذاکرات کیلیے35 مطالبات حکومتی کمیٹی کے حوالے کر دیے ہیں۔ طالبان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ڈرون حملوں کی بندش کیلیے مضبوط حکمت عملی اپنائے۔این این آئی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایاہے کہ طالبان نے پرویزمشرف کو حوالے کرنے اور سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری سمیت 4765 قیدیوں کی رہائی اورہلاک ہونے والے طالبان کے ورثاکو معاوضے کی ادائیگی کے مطالبات بھی کیے ہیں۔یہ مطالبات طالبان شوریٰ کے اجلاس میں تجویزکیے گئے جس میں ملا عمر کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ادھرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہدنے کہاہے کہ طالبان شوری کاکوئی اجلا س نہیں ہوانہ ہی ہم نے کوئی مطالبات تجویزکیے ہیں امن مذاکرات کی کامیابی حکومتی اقدامات پرمنحصرہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس حوالے سے میڈیاپرچلنے والی رپورٹس غلط ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |