جاپان کی نجی کمپنی میں آتش زنی کی واردات سے 33 افراد ہلاک

ایک شخص نے معروف کمپنی ’کیوٹو اینی میشن‘ کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔


ویب ڈیسک July 18, 2019
ایک شخص نے معروف کمپنی ’کیوٹو اینی میشن‘ کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ فوٹو:رائٹرز

جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آتش زنی سے 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے معروف کمپنی 'کیوٹو اینی میشن' کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ آگ نے تیزی سے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود عملے کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ آگ سے جھلس کر 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

واقعے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کے مقاصد بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کمپنی اعلیٰ معیار کی اینی میشن بنانے میں جاپان بھر میں مشہور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں