بھارت نے آئی ایس آئی کیخلاف پروپیگنڈا مہم پھر شروع کردی
آئی ایس آئی نے بھارت میں عدم استحکام کے لیے مجاہدین کو دھماکوں کا ٹارگٹ دیا
بھارتی میڈیا نے آئی ایس آئی کیخلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر تے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی مجاہدین کے پیچھے آئی ایس آئی کاہاتھ تھا جنھیں بھارت میں مسلسل دھماکوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ بھارت کو دنیا کے سامنے غی رمستحکم ثابت کیا جاسکے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی مجاہدین کے سربراہ محمداحمد صدیق باپا المعروف یاسین بھٹکل نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ مبینہ طورپر پاکستانی خفیہ ادارے کی ہدایت پر چلتے تھے اورانھیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بھارت کودنیا میں غیر مستحکم ملک ثابت کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ دھماکوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ بھارتی انسداد دہشتگردی حکام نے بتایا کہ بھٹکل پر دباؤ تھا اور انھیں بعض اوقات کراچی سے تعلق رکھنے والے ریاض بھٹکل کو براہ راست آئی ایس آئی سے ہدایات ملتی تھیں۔