صدر ممنون حسین سے آزاد کشمیر کے صدر وزیراعظم کی ملاقات

سردار یعقوب اور چوہدری عبدالمجیدنے صدرسے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


Numainda Express September 14, 2013
سردار یعقوب اور چوہدری عبدالمجیدنے صدرسے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین سے صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ اور لارڈنذیر نے ایوان صدر میں جمعے کو الگ الگ ملاقات کی۔

چاروں رہنمائوں نے صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سردار یعقوب اور چوہدری عبدالمجید کی صدر سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے صدر سے ملاقات میں خیبرپختونخوا بالخصوص فاٹا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں