ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کا میاں طارق کی دکان اور دفتر پر چھاپہ

ایف آئی اے نے میاں طارق کی دکان اور دفتر سے اہم دستاویزات اور ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا


ویب ڈیسک July 18, 2019
ایف آئی اے نے میاں طارق کی دکان اور دفتر سے اہم دستاویزات اور ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا۔ فوٹو:اسکرین گریب

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اسلام آباد نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے اہم کردار میاں طارق کی دکان اور دفتر میں چھاپہ مار کر اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اسلام آباد نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے اہم کردار میاں طارق کی دکان اور دفتر میں چھاپہ مار کر کچھ اہم دستاویزات اور ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم میاں طارق کے گھر بھی گئی اورخاندان کے کچھ افراد سے ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم طارق محمود کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسلام آباد میں سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم میاں طارق محمود کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا ہے اور ن لیگ نے الزام لگایا ہے کہ ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا گیا۔ جج ارشد ملک نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے انہیں نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنانے کے لیے رشوت کی پیش کش کی اور دھمکیاں دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں