نیب ٹیم کا مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلیے ان کے گھر پر چھاپہ

مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں، نیب ذرائع


ویب ڈیسک July 18, 2019
مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں، نیب ذرائع

نیب ٹیم نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کرلیا جائے گا۔

نمائندہ ایکسپریس کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے گھر کے اطراف سرکاری گاڑیوں کی نقل وحمل جاری تھی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد بھی ان کے گھر کے باہر موجود تھے تاہم اب نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے، ان کے ہمراہ پولیس اور خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل کے گھریلو ملازم کا کہنا ہے کہ ان سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا، مفتاح اسماعیل 3 بجےکے قریب گھر سے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے جب کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں