افغانستان سے امریکی انخلا پر 7 ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ

حساس آلات اور ہتھیار براہ راست فضائی راستے سے بھیجے جائیں گے، پینٹا گون


Online September 14, 2013
حساس آلات اور ہتھیار براہ راست فضائی راستے سے بھیجے جائیں گے، پینٹا گون فوٹو: وکی پیڈیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے افغانستان سے فوجی انخلا پر لاگت کا تخمینہ 7ارب ڈالر لگایا ہے، واپسی کیلیے پاکستان کے زمینی راستے پرزیادہ انحصارکیا جائے گا۔

پینٹاگون کے ایک عہدے دار نے غیرملکی نیوز ایجنسی کوبتایا کہ افغانستان سے 24ہزارگاڑیاں اور 20ہزار شپنگ کنٹینرز واپس امریکا بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے یہ سامان31دسمبر2014ء تک زمینی سمندری اورفضائی راستے سے بھیجاجائے گا۔



حساس آلات اورہتھیار براہ راست فضائی راستے سے بھیجے جائیں گے۔ باقی سامان زمینی راستے سے واپس لایا جائے گا اور اس کے لیے زیادہ ترپاکستان کے زمینی راستے استعمال کیے جائیں گے۔ امریکی عہدے دار نے بتایا کہ افغانستان سے سارا سامان واپس نہیں لایا جائے گا۔اضافی سامان میں سے کچھ افغان حکومت کوعطیہ کردیا جائے گا کچھ سامان 11 اتحادی ممالک کوفروخت کردیا جائے گا اورباقی تباہ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں