بیرسٹر سلطان نے آزاد کشمیر حکومت کیخلاف ثبوت تیا رکرلیے

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس، عہدہ نہیں چاہتا لیکن جو ہورہا ہے وہ برداشت نہیں ، لارڈ نذیر


Numainda Express September 14, 2013
اسلام آباد: بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر حکومت کے خلاف ثبوت لارڈ نذیر کو پیش کررہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

آزاد کشمیر کے سابق وزیرا عظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری مجید کی حکومت کے کرپشن کے دستاویزی ثبوت لارڈ نذیر کو پیش کر دیے جووزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پیش کریں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر حکومت کے اربوں روپے کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں لارڈ نذیر کو پیش کیے۔



اس موقع پر لارڈ نذیر نے کہا کہ وہ برطانیہ کے ہاوس آف لارڈ کے لائف ٹائم ممبر ہیں، اس عہدے کو چھوڑ کر آزاد کشمیر یا پاکستان میں حکومت کے کسی عہدے کی خواہش نہیںلیکن تحریک آزاد کشمیر کے بیس کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں