بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے سابق صدر آصف زرداری

ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام کی ازسرنو درستگی کی ضرورت ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک September 14, 2013
معصوم بچی کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی فعل معاشرے کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے، سابق صدر آصف علی زرداری فوٹو : فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پولیس کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔


اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے لاہور میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام کی ازسرنو درستگی کی ضرورت ہے اور معصوم بچی کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی فعل معاشرے کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |