بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے سابق صدر آصف زرداری
ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام کی ازسرنو درستگی کی ضرورت ہے، آصف زرداری
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پولیس کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے لاہور میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام کی ازسرنو درستگی کی ضرورت ہے اور معصوم بچی کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی فعل معاشرے کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔