عدلیہ میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

عدالت میں اسی کوبیٹھنا چاہئیے جو اس کا اہل ہو، جسٹس مشیر عالم


ویب ڈیسک September 14, 2013
ہمیں تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر ہمیں قوم کے لیے سوچنا ہوگا، جسٹس مشیر عالم۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں میرٹ کو ہرحال میں اولیت دی جانی چاہیے، عدلیہ میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں۔

کراچی میں تربیت مکمل کرنے والے ججزسے خطاب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ عدلیہ میں صرف میرٹ کو بنیاد بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کے لئے تیار ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عدالت میں اسی کوبیٹھنا چاہئیے جو اس کا اہل ہو،اگر منصف اہل ہوگا تو فیصلے بھی صحیح ہوں گے۔

جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ قانون کسی گورے یا کالے یا پھر کسی مذہبی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے یکساں ہوتا ہے، اس لئے ہمیں تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر ہمیں قوم کے لیے سوچنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |