
ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی فون کالز سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے والے شخص جس کی رانا ثنا اللہ سے بہت مماثلت ہے اسے اور رانا ثنا اللہ کی گاڑیوں کو موٹر وے پر دیکھا گیا ہے۔
نبیلہ ثنا کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی گاڑی کو موٹر وے پر اسی جگہ لے کر پورا سین فلمایا گیا اور ان کے شوہر کے ہم شکل اور اس کی آواز کو مربوط طریقے سے ڈبنگ کرکے ویڈیو تیار کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این ایف حکام جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے جعلی ویڈیو بنارہے ہیں، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے اور سچ سچ ، رانا ثنا اللہ کی منشیات پر جعلی ویڈیو پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا اور جھوٹ اب جھوٹ بولنے والوں کے گلے پڑے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔