فیصل آباد میں درندہ صفت افراد نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 5 افراد گرفتار

تھانہ گڑھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 12سالہ ثمینہ كو اغوا کرنے کے بعد قریبی کھیت میں اجتماعی زیادتی كا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک September 14, 2013
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور درندہ صفت افراد 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد كے علاقے کنجوانی میں نامعلوم افراد نے 12 سالہ بچی ثمینہ كو اغوا کرنے کے بعد قریبی کھیت میں اجتماعی زیادتی كا نشانہ بنایا اور اس درندگی کے بعد بچی كو ویرانے میں پھینک كر فرار ہوگئے، بچی كو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں بھی نامعلوم ملزمان نے 5 سالہ سنبل کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے مرکزی دروازے پر نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئےتھے تاہم واقعے کے 2 روز گزرنے کے بعد بھی ان درندوں کی شناخت نہیں کرسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں