صدر کو خط کیوں لکھا سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز کو نیا نوٹس

جسٹس قاضی فائزکو 2شوکازنوٹس مل چکے، خطوط لکھنے پر14دن میں وضاحت طلب


حسنات ملک July 19, 2019
جسٹس قاضی فائزکو 2شوکازنوٹس مل چکے، خطوط لکھنے پر14دن میں وضاحت طلب فوٹو : فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے صدرعارف علوی کو خطوط لکھنے پر دائر صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کومجموعی طورپر 2شوکاز نوٹس مل چکے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صدرمملکت کو خطوط لکھنے پر 14دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

لاہور کے وکیل وحید شہزاد بٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدرمملکت کو خطوط لکھنے اور انھیں میڈیاپر مشتہر کرنے کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔