کم آمدن افراد کیلیے گھر تیسری قسط کی عدم ادائیگی پر ضبط ہو سکیں گے

وفاقی کابینہ نے مورٹگیج پالیسی کی منظوری دے دی ،پالیسی کے تحت بینک آسان اقساط پر قرضے فراہم کریں گے

پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پالیسی کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہوگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے کم آمدن افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے رہن کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر کیاگیا ہے۔

کابینہ نے گزشتہ روز مورٹگیج پالیسی کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے تحت آسان اقساط پر گھر بنانے کیلیے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔پالیسی کے تحت کمرشل بینک آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے۔


مارٹگیج پالیسی کے تحت قرض عدم ادائیگی کی صورت میں تین نوٹسز دیئے جائیں گے ،تین نوٹسز کے باوجود قرض کی ادائیگی نہ کرنے والے کی جائیداد ضبط کی جاسکے گی۔

اس کے علاوہ پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔
Load Next Story