تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلیے قانونی شکنجہ

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


Irshad Ansari July 19, 2019
ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ (فوٹو: فائل)

تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پر تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ، قیمتوں کی غلط بیانی، غلط گوشوارے اور غلط رسیدیں دینے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق قیمتوں میں غلط بیانی کے نتیجے میں ترسیلات زر و غیر ملکی زرمبادلہ کا شدید نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں