حکومت نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کے منصوبے کے لیے ایشیائی بینک سے سپورٹ مانگ لی

ایک جدیدپروڈیوس ایکسچینج بنایا جائیگا۔ موجودہ بادامی باغ مارکیٹ کو ہول سیل مارکیٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

ایک جدیدپروڈیوس ایکسچینج بنایا جائیگا۔ موجودہ بادامی باغ مارکیٹ کو ہول سیل مارکیٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی حکومت نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کے منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے سپورٹ مانگ لی ہے۔


حکومت پنجاب نے 5سال پرانے پروجیکٹ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کا مقصد پروجیکٹ کو جدید بنانا اور سبزیوں اور پھلوں کی تقسیم کو وسعت دینا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز ن لیگ کے گزشتہ دور کے اوائل میں کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اس منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے سپورٹ مانگ لی ہے۔

تبدیلیوں کے بعد اب لاکھودیر میں بادامی باغ کی پھل اور سبزی منڈی کی منتقلی کے لیے مختص 1045 کنال اراضی کام میں نہیں لائی جائے گی۔ اس کے بجائے یہاں ایک جدیدپروڈیوس ایکسچینج بنایا جائیگا۔ موجودہ بادامی باغ مارکیٹ کو ہول سیل مارکیٹ کا درجہ دیا جائے گا۔
Load Next Story