بارشوں اورگلیشیئرز پگھلنے سے آبی ذخائر میں 23 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ

ملک کے آبی ذخائر 55 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گئے، پانی اخراج بھی بڑھے گا، ارسا


رضوان غلزئی July 19, 2019
پری مون سون بارشوں کے باعث بھی ملک کے مختلف دریاؤں کا بہاؤ بھی تیز ہو چکا۔ فوٹو: فائل

پری مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے گزشتہ ایک ہفتے میں ملک کے آبی ذخائر میں 23 لاکھ ایکڑفٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک کے مجموعی آبی ذخائر 55 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گئے ہیں، ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے سے 10 دن تک تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم اپنی انتہائی سطح پر پہنچ جائیں گے جس کے بعد آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں بھی اضافہ ہوگا، پری مون سون بارشوں کے باعث بھی دریاؤں کا بہاؤ تیز ہو چکا ہے، مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی بھی متوقع ہے۔

ارسا حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی آبی ذخائر میں 23 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ہوا۔ ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی مجموعی آمد 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک جبکہ ذخائر سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1487 فٹ ہوگئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1169 فٹ تک پہنچ گئی ہے، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنیکی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے، ملک میں گلیشیئرز پگھلنے اور بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں