افغانستان میں نیٹو کے قافلے کے قریب خودکش حملہ 3 افراد ہلاک

افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں کم از کم 14 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے


ویب ڈیسک September 14, 2013
طالبان کے خودکش حملے کی پہلے سے اطلاع تھی اس لئے اس حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا، نیٹو حکام ۔فوٹو: فائل

افغان صوبے قندھار میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش کار بم حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے قندھار کے گورنر کے ترجمان جاوید فیصل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع دامن میں قندھار ایئر بیس کے قریب پاکستان سے ملحقہ سرحدی شہر اسپین بولدک جانے والی سڑک پر خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو نیٹو فوجیوں کے قافلے کے قریب اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں نیٹو فوجیوں کو کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا تاہم قریب موجود 3 عام شہری جاں بحق جبکہ 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قیبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں کم از کم 14 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم نیٹو حکام کا کہناہے کہ انہیں خودکش حملے کی پہلے سے اطلاع تھی اس لئے اس حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں