عراق میں نمازجنارہ کے دوران خود کش حملہ 21 افراد ہلاک درجنوں زخمی

رواں سال پر تشدد واقعات میں کم از کم 4000افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 800 ہلاکتیں اگست کےمہینے میں ہوئیں،اقوام متحدہ


Reuters September 14, 2013
عراق میں رواں سال پر تشدد واقعات میں کم از کم 4000افراد ہلاک ہو چکے ہیں, اقوام متحدہ فوٹو: فائل

عراق کے شمالی شہر موصل میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل میں نماز جنازہ کے دوران ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا ، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خود کش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،دھما کے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔


اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق عراق میں رواں سال پر تشدد واقعات میں کم از کم 4000افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 800 کے قریب ہلاکتیں صرف اگست کے مہینے میں ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔