امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایران نے اپنے ڈرون کے گرائے جانے کی تردید کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا، یہ کارروائی یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے اس وقت کی جب ایرانی ڈرون بحری جہاز کے ایک ہزار گز تک قریب آچکا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی یو ایس ایس باکسر جنگی جہاز کی جانب سے متعدد بار تنبیہ کی گئی لیکن اس کے باوجود ایرانی ڈرون ایک ہزار گز تک قریب آگیا تھا جس کے باعث جہاز اور اس میں موجود عملے کو سلامتی کا خطرہ درپیش تھا اور یہی وجہ ہے کہ بحری جہاز نے اپنے دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈرون مارگرایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اشتعال انگیزی کارروائیوں کی یہ تازہ مثال ہے تاہم امریکا اپنے مفاد، جہازوں اور عملے کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے جب کہ میں دیگر ممالک کو بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے جہازوں کی حفاظت کرے۔
دوسری جانب ایران نے اپنے ڈرون کے گرائے جانے کی تردید کردی۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون تباہ ہونے کی کوئی معلومات نہیں ہے۔
واضح رہے چند ہفتے قبل ایران کی جانب سے بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون گرایا گیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رد عمل دیا تھا۔