اٹلی میں دنیا کے سب سے پستہ قد گھوڑے کو تاوان کی غرض سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
چارلی نامی 63 سینٹی میٹر قد والے دنیا کے سب سے چھوٹے گھوڑے کو اٹلی میں استبل سے نیشنل ہارس شو میں شرکت سے قبل اغوا کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چارلی کے اغوا کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، چارلی کے اغوا میں دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب نیشنل ہارس شو کے صدر انجیلو کیپی سی نے چارلی کے اغوا پر شدید افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ما لک سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ چارلی کا اغوا ایک انتہائی سنجیدہ جرم اور گھوڑوں کی دنیا کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔