وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سوات مالاکنڈ شانگلہ اوربونیر سے فوج کی واپسی کی منظوری دیدی

پہلے مرحلے میں بونیر اورشانگلہ سے فوج کی واپسی ہو گی۔


ویب ڈیسک September 14, 2013
سوات میں شدت پسندوں کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے مئی 2009 میں فوج کو بھیجا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

لاہور:

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات، بونیز، شانگلہ اور مالا کنڈ ڈویژن سے فوج کی مرحلہ وار واپسی کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مالا کنڈ ڈویژن اور سوات سے فوج کی مرحلہ وار واپسی کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی نے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کو ایک سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ فوج کی مرحلہ وار واپسی کا باقاعدہ آغاز اگلے ماہ سے ہو گا، پہلے مرحلے میں بونیر اور شانگلہ سے فوج کی واپسی ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں سوات اور مالا کنڈ سے فوج کی واپسی کو ممکن بنایا جا ئے گا۔


واضح رہے کہ سوات میں شدت پسندوں کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے مئی 2009 میں فوج کو بھیجا گیا تھا اور رواں سال مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خوا میں کامیابی کے بعد سے ہی فوج کی واپسی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں