ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کے اضافے کے ساتھ 84 ہزار100روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

دس گرام سونےکی قیمت 600 روپے اضافےسے 72 ہزار 85 روپےہوگئی، فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 84 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے، جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیتم میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 60 پیسے پر بند ہوا، جب کہ انٹر میں بھی ڈالر 17 پیسے مزید مہنگا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر 160.02 سے بڑھ کر 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔


دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1438 ڈالر پر پہنچ گئی، ڈالر کی بڑھتی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 72 ہزار 85 روپے ہوگئی ہے۔
Load Next Story