جولائی 2013 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں371 فیصد اضافہ
اشیائےخوراک 16، پٹرولیم مصنوعات22، کھاد19.7، ٹیکسٹائل2.8، ربرپراڈکٹس7.21اور فارماسیوٹیکل سیکٹرکی پیدوار4.5فیصد بڑھ گئی
ٹیکسٹائل اور فوڈ سیکٹر کی پیداوار میں بہتری کے نتیجے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی 2013 میں سال بہ سال3.71فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔
تاہم آٹوموبائل، غیر معدنی دھاتی اور آئرن واسٹیل سیکٹر کسادبازاری سے نہیں نکل سکے۔ پاکستان بیورو شماریات کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلوانے والے شعبہ ٹیکسٹائل کی پیداوار میں جولائی 2013 کے دوران سالانہ بنیادوںپر 2.80 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اشیائے خوراک کی پیداوار میں 16.09فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 21.96 فیصد کی نمو نے بھی جولائی میں ایل ایس ایم گروتھ میں نمایاں کردار ادا کیا تاہم اچھی خبر کھاد کے شعبے کی منفی گروتھ سے باہر آنا ہے، جولائی میں فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 19.74 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ پیپر اینڈ بورڈ 5.53، ربر پراڈکٹس 7.21 اور فارماسیوٹیکل سیکٹر نے 4.54 فیصد کی نمو کے ساتھ بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اپنا حصہ ملایا۔ اعداد و شمار کے مطابق غیردھاتی معدنی شعبے کی پیداوار میں 4.56 فیصد، الیکٹرانکس 11.92، لکڑی کی مصنوعات 17.55، انجینئرنگ پراڈکٹس14.74، آٹو موبائلز 15.87، کیمیکلز1.99، آئرن اینڈ اسٹیل10.59 اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.83 فیصد کمی ہوئی۔ پی بی ایس کے مطابق جون 2013 کے مقابلے میں جولائی 2013 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.10 فیصد کمی ہوئی۔