دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کردی

پاکستانی ڈرائیور نے ٹیکسی میں بھولنے والے مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دیے


ویب ڈیسک July 19, 2019
پاکستانی ڈرائیور نے ٹیکسی میں بھولنے والے مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دیے، فوٹو: اماراتی میڈیا

LONDON: دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کے گمشدہ ہزاروں ڈالر واپس کردیے جس پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام سے نواز دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرائیور نے برطانیہ میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

پاکستانی ڈرائیور نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کرادیا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے اس تھانے بلایا اور گمشدہ سامان واپس کردیا۔

ڈائریکٹر الراشدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی دیانت داری اعزاز سے نوازا اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر ایک تحفہ بطور ستائش پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |