خام تیل سونے صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی چینی مہنگی

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 110.16 ڈالر سے گھٹ کر 107.58 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 110.16 ڈالر سے گھٹ کر 107.58 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔ فوٹو: فائل

اجناس کی عالمی منڈیاں گزشتہ ہفتے بھی شام سے متعلق پیشرفت سے متاثر ہوئیں، خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


گزشتہ ہفتے کے اختتام پرجمعہ کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت 111.90 ڈالر فی بیرل ہوگی جوہفتے کے آغاز پر 116ڈالر تھی، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 110.16 ڈالر سے گھٹ کر 107.58 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

قیمتی دھاتوں کے شعبے میں سونے کی عالمی قیمت 1387 ڈالر سے گھٹ کر 1318.50 ڈالرفی اونس، چاندی کی 23.05 ڈالر سے گھٹ کر 21.72 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1498 ڈالر سے کم ہو کر 1441 ڈالر فی اونس اورپلاڈیم کی قیمت 699 ڈالر سے بڑھ کر 700 ڈالر فی اونس ہوگئی، گزشتہ ہفتے بنیادی یا صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی، کاپر، ایلومینیم، لیڈ، ٹین، نکل اور زنک کی قیمتیں نیچے آگئیں، چینی کے نرخ گزشتہ ہفتے بڑھ گئے، خام چینی کی قیمت 16.77 سینٹ سے بڑھ کر 17.14 سینٹ فی پائونڈ اور سفید چینی کی قیمت 492.3 ڈالر سے 492.9 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
Load Next Story