کمار سانو نے 1986ء میں بنگالی فلم سے گلوکاری کا آغاز کیا

5 سال تک مسلسل بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا


Cultural Reporter September 15, 2013
1957ء کو کولکتہ میں پیداہوئے کشور کمار سے متاثر ہوکر گلوکاری شروع کی۔ فوٹو: فائل

محمد رفیع ،کشور کمار جیسی شہرت حاصل کرنے کے لیے بالی ووڈ میں بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے لیکن اگر اس میں قسمت کا دخل شامل ہو جائے تو راستے ہموار ہو جاتے ہیں۔

گلوکار کمار سانو بھی ان قسمت کے دھنی گلوکاروں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے بالی ووڈ میں نامور گلوکاروں کی موجودگی میں کامیابی اور شہرت حاصل کی، ان کے گیتوں کی شہرت نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ہوئی، کمار سانو کو بھارت کا بہترین پلے بیک سنگر بھی کہا جاتا ہے جنھوں نے500سے زائد گانے گا کر اپنے فن کا لوہا منوایا، وہ آج بھی میوزیک ڈائریکٹر کی پہلی چوائس ہیں، ان کے گیتوں سے بہت سے فنکاروں کو بھی شہرت ملی، 23نومبر 1957کو کولکتہ میں پیدا ہونیوالے کمار سانو نے1986میں بنگالی فلم میں گیت گا کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

انھوں نے آنجہانی کشور کمار کے انداز کو اپنایا، وہ ان سے بہت متاثر تھے، 1987میں انھیں ممتاز گلوکار آنجہانی جگجیت سنگھ نے فلم'' آندھیاں'' میں گیت گانے کی پیشکش کی جب کہ معروف موسیقار کلیان جی آنند نے انھیں فلم ''جادو گر'' میں چانس دیا، کمار سانو کا فلمی کیرئیر بہت شاندار رہا، انھوں نے 5سال تک بہترین گلوکار کا فلم فئیر ایوارڈ تسلسل سے حاصل کیا جو ایک ریکارڈ ہے، کمار سانو کو 2005میں بھارت کا سب سے بڑا ایوارڈ پدما شری دیا گیا، 1990میں موسیقار ندیم شیروارن کی فلم ''عاشقی'' میں ان کے گیت بیحد مشہور ہوئے جس پر انھیں بہترین سنگر آف ہندی سنیما کا خطاب دیا گیا۔



1991میں انھیں فلم'' ساجن'' میں فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، 1992کو ان کی فلم دیوانہ، 1993میں'' بازیگر'' اور'' لو اسٹوری42'' نمائش کے لیے پیش کی گئیں،ندیم شیروارن کے اتھ ان کی مشہور فلمیں دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، ساجن، دیوانہ، دل کا کیا قصور، کل کی آواز، دل والے، راجہ ہندوستانی، جیت، پردیس، صرف تم، دل کا رشتہ اور انداز قابل ذکر ہیں۔ جتن للیت کے ساتھ ان کی قابل ذکر فلموں میں کھلاڑی، راجو بن گیا جنٹلمین، کبھی ہاں کبھی ناں، دل والے دلہنیا لے جائیں گے۔

خاموشی، یس باس، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، پیار تو ہونا ہی تھا، غلام، دل کیا کرے، موسیقار انو ملک کے ساتھ فلم بازیگر، امتحان، میں کھلاڑی تو اناڑی، دل جلے، جڑواں، ڈپلیکیٹ اور نو انٹری قابل ذکر فلمیں ہیں،انھوں نے موسیقار آر ڈی برمن، بپی لہری، اسماعیل دربار، لکشمی کانت پیارے لال، راجیش روشن، ساجد واجد، آنند راج آنند، وشال شیکھر، اے آر رحمن کے ساتھ بہت سے مشہور گیت ریکارڈ کرائیِِ، کمار سانو سونی انٹرٹینمنٹ کے ریلیٹی شو وار پری وار اور زی ٹی وی کے پروگرام سارے گا ما میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے2004میںعملی سیاست میںحصہ لیا اوربھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی، لیکن وہ گائیکی سے آج بھی جنون کی حد تک لگائو رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔