زمبابوے کے خلاف شرمناک شکست نے پاکستان کوٹیسٹ رینکنگ چھٹے نمبر پر دھکیل دیا
مصباح الیون 5 پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد2 درجے تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ آسٹریلیا اورویسٹ انڈیز کی ایک ایک درجے ترقی ہوگئی
زمبابوے کے ہاتھوں 24 رنز سے شرمناک شکست نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پردھکیل دیا۔
مصباح الیون 5 ریٹنگ پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد2 درجے تنزلی کا شکار ہوگئی، اس کا براہ راست فائدہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو ایک ایک درجے ترقی کی صورت مل گیا، دونوں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں 24 رنز سے ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم کے5 رینکنگ پوائنٹس کی کٹوتی ہوگئی،اس کی2 درجے تنزلی کا براہ راست فائدہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو پہنچا جو بالترتیب ایک ایک قدم آگے بڑھ کر چوتھے اور پانچویں نمبروں پر فائز ہوگئے، جنوبی افریقہ 135 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ اور بھارت نے یکساں طور پر116پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
البتہ اعشاریائی فرق کی وجہ سے انگلش سائیڈ دوسرے نمبر پرموجود ہے، بھارت نے تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا، سری لنکا 88 پوائنٹس کے ہمراہ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ کیوی ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی آٹھویں بہترین ٹیسٹ ٹیم بنی،2 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کرنے والی زمبابوین ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں9 ویں پوزیشن کے ساتھ واپسی ہو گئی، وہ مئی2007 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں شامل ہوا، اس نے جنوری2006 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ازخود دوری اختیار کرلی تھی، اگست2011 میں پانچ برس بعد طویل دورانیے کی کرکٹ میں واپسی کے بعد اس نے 8 ٹیسٹ کھیلنے پردوبارہ رینکنگ میں جگہ بنالی، بنگلہ دیش ٹاپ 10 کا آخری شریک ہے۔