میڈیکل اسٹورکے مالک سے بھتہ طلب کرنیوالے3ملزمان گرفتار

نجی کمپنی کے سیلز منیجر سے 5 لاکھ بھتہ طلب کرنے والے2ملزمان پکڑے گئے

اورنگی میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ بھی کی تھی،ایس ایس پی ایس آئی یو فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایس ایس پی ایس آئی یو نوید نثار خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ایس آئی یو پولیس کے انسداد بھتہ سیل نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد سلیم ولد محمد کلام ، محمد اسحاق ولد گل نواز اور ثنا اللہ عرف سونو ولد امیر اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان نے اورنگی ٹاؤن میں میڈیکل اسٹور کے مالک سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر ملزمان نے اس کی دکان پر فائرنگ بھی کی تھی ، ملزمان اورنگی ٹاؤن کی مختلف مارکیٹوں کے متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کرچکے ہیں ، انھوں نے مزید بتایا کہ ایک علیحدہ کارروائی میں اولڈ سٹی ایریا سے 2 ملزمان محمد افضل اور غلام نازک ولد کریم بخش کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ، متعدد سمیں اور نقدی برآمد کرلی ، ملزمان نے ایک نجی کمپنی کے سیلز منیجر سے 5 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی تھیں۔




، نوید خواجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایس آئی یو کے انسداد بھتہ سیل کو 60 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے بیشتر کو حل کرلیا گیا ہے جبکہ مزید میں ٹھوس پیش رفت جاری ہے اور جلد ہی تمام مقدمات کو حل کرلیا جائیگا ، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شہر میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں مختلف گروہ ملوث ہیں ۔
Load Next Story