پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا واقعے کی تحقیقات کا حکم  


ویب ڈیسک July 20, 2019
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا واقعے کی تحقیقات کا حکم - فوٹو: بلال غوری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے گلگت آنے والا طیارہ پی کے 605 دوران لینڈنگ رن وے سے اتر گیا اور ایک طرف جھک گیا ہے، حادثے کا شکار طیارے میں 48 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پالیا، الحمداللہ تمام مسافر خیریت سے ہیں اور محفوظ ہیں، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔