قومی ایئر لائن کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے ایم ڈی پی آئی اے
ادارے کے تمام غیر ضروری اخراجات میں فوری طور پرکمی کردی گئی ہے ،محمد جنید یونس
پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود ایئر لائن اپنے مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے حالیہ حج آپریشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
پی آئی اے کی تمام حج پروازیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں میں ایئر لائن کے معاملات کے بارے میں تفصیلی غورکیا گیا اور قومی ایئر لائن کی بہتری کیلیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹر ایئر لائن کے آپریشن کو منافع بخش بنانے کیلیے قابل عمل تجاویز حتمی طور پر مرتب کرے گا اور ان کو حکومت پاکستان کی منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام افسران آئندہ صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، اس سلسلے میں احکام جاری کر دیے گئے ہیں، تمام غیر ضروری اخراجات میں فوری طور پرکمی کر کے ان کو ضروری اخراجات کی مد میں استعمال کیاجارہا ہے۔اپنے دستیاب وسائل کے مطابق طیاروں کو قابل استعمال رکھنے کیلئے شعبہ انجینئرنگ اپنی بھر پور کوشش کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج کے تحت جاری حج آپریشن میں پی آئی اے کے اپنے طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مسافروں کوہر ممکن معاونت فراہم کریں تا کہ ان کے سفر کو خوشگوار بنایا جا سکے اور اس سلسلے میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔