جاتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کے2اہلکار زخمی

واقعہ چوہڑ جمالی روڈ پر پیش آیا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کر دی


Nama Nigar September 15, 2013
ڈاکووں کی فائرنگ سے صوبیدار شاہد اور حوالداراحمد زخمی ہوگئے۔

چوہڑ جمالی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، ایک تشوشیناک حالت میں کراچی منتقل ، ایک ڈاکو کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع۔

تفصیلات کے مطابق جاتی تھانے کی حدود چوہڑ جمالی روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو سڑک بلاک کرکے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے 2 اہلکاروں سے موٹرسائیکل اور رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکاروں صوبیدار شاہد اور حوالداراحمد زخمی ہوگئے۔



اہلکاروں نے ہاتھا پائی کے دوران ڈاکوؤں سے ایک پستول اور موبائل فون چھین لیا، زخمی اہلکاروں کو تعلقہ اسپتال جاتی لایا گیا جہاں سے احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔دوسری جانب واقع کی اطلاعملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے مرہو بولا خان کے علاقے کو گھیر لیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔